28th May Pakistan Yaume Takbeer Day

0
یوم تکبیر پاکستان..
28 مئی 1998
 جس دن 🇮🇩انڈونیشیا سے لے کر 🇻🇳مراکش تک مسلمانوں نے چراغاں کیا...خوشیاں منائیں..

ﺟﺐ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﺍﯾﮏ 🇵🇸ﻓﻠﺴﻄﯿﻨﯽ ﺟﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻠﯽ
ﻓﻮﺟﯽ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ،
"ﺍﺱ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﻮ ﻣﺖ ﺩﯾﮑﮭﻮ . ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﯾﭩﻢ ﺑﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ🇵🇰 ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ

اسرائیل ایٹمی طاقت بنا۔۔ کہیں پر نہیں کہا گیا یہودی بم، ہندوستان کے نیوکلیئر ٹیسٹ پر کسی نے ہندو بم کا نعرہ نہیں لگایا لیکن جب پاکستان نیوکلئر طاقت بنا اور ایٹم بم کا تجربہ کیا، پوری عالم اسلام اور پوری دنیا میں اسلامی بم کا نعرہ بلند ہوا۔ 

عرب کے کئی اخباروں میں اگلے دن اسلامی بم کی شہ سرخیاں آویزاں تھیں۔ فلسطینی روزنامہ عرب الیوم میں خبر اسطرح چھپی تھی کہ
 اس خطہ میں ہم اسلامی نیوکلئر بم کی پیدائش پر اندرونی طور پر مسرت محسوس کرتے ہیں۔
 لبنانی روزنامہ النحر نے اپنے شہ سرخی پر یہ خبر چھاپی کہ
 

پاکستان دنیا اسلام کی پہلی نیوکلئر طاقت ہے۔
 
ایک اور لبنانی روزنامہ الحیات کہتا ہے کہ
 

پاکستان دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا نیوکلئر طاقت کا حامل ملک ہے۔ 

ایک اور عرب روزنامہ اشراق میں ایک مضمون چھپا جس کا موضوع تھا
 

اسلامی بم، ایک خواب جو شرمندہ تعبیر ہوا
 
کویتی اخبار القباس اور الوطن کے مطابق پاکستان کے نیوکلئر تجربہ کی وجہ سے اسلامی دنیا مضبوط ہوئی ہے۔ الغرض پورے عالم اسلام میں اس طرح کی کئی سرخیاں، خبریں، مضامین اور لوگوں میں مسرت اور جذبہ پایا گیا جو پاکستان کے نیوکلئر طاقت بننے کی وجہ سے تھا۔

"آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا"
پاکستان زندہ باد #Pakistan
#ILovePakistan #pakistanDay 


Post a Comment

0 Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top
close